جیونیوزکو لائسنس کینسل کرنے کی وارننگ

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین نیب کا موقف لیے بغیر انہیں ہدف تنقید بنانے کے باعث نجی ٹی وی جیو نیوز کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز نے 18 جولائی 2019 کو اپنے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں چیئرمین نیب اور نیب کو ان کا موقف لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا جو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جیو نیوز کا یہ اقدام پیمرا آرڈیننس 2002 اور پروگرام اینڈ ایڈورٹائزمنٹ کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی مختلف شقوں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، جس پر چینل کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پیمرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگرجیو نیوز 30 یوم کے اندر یہ جرمانہ ادا نہیں کرتا اور بار بار پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پاتا ہے تو پھر ادارے کا لائسنس بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں