PEMRA ko khatam krne ka faisla

پیمرا کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیمرااورپریس کونسل کوختم کرنے کافیصلہ کیاہے،پیمراکوختم کرکے پاکستان میڈیاریگولیرٹی اتھارٹی بنارہے ہیں،نظرثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی ،گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔
سینٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بناکرواک آؤٹ کیا،دیکھناہے اپوزیشن آگے جاکرکتنی سنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں