pemra kanoon mein tankhuahein ishtharaat se mashroot mera credit hai

پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ آڈیو لیکس نشر ہونے سے متعلق پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ دوران سماعت درخواست گزار مہک علی اپنے وکیل نعیم الحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا نے چینل پر خبریں نشر کرنے سے متعلق عدالت کی ہدایت کی خلاف ورزی کی ہے۔ عدالت نے وکیلِ درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ اس کیس میں متاثرہ فریق ہیں؟۔ کیس میں متاثرہ فریق نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟۔ آپ کو ہائی کورٹ کے بجائے پیمرا میں درخواست دینی چاہیے۔ اسلام آباد ہائی  کورٹ نے درخوست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت پر درخواست نمٹا دی۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں