mulazimeen ki akwsariat tankhuaho se mehroom

پیمرا دفاتر پر احتجاج کا اعلان۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر ابراہیم لکی ،جنرل سیکرٹری خاور بیگ و ایگزیکٹو کونسل نے پی ایف یوجے  کی کال پر   بروز پیر 29 اگست 2022 دوپہر ایک بجے پیمرا کے دفتر برج کالونی لاہورکینٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے ،جس میں اے آر وائی نیوز کی مسلسل غیرقانونی بندش کیخلاف احتجاج کیا جائیگا۔جاری کردہ بیان میں پی یوجے کے صدر ابراہیم  لکی اور جنرل سیکرٹری خاوربیگ کاُکہنا تھاکہ اے آر وائی کی بندش کو انیس روز ہوگئے ہیں لیکن پیمرا سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ پیمرا فوری طور پر ملک بھر میں اے آروائی نیوزکی نشریات  بحال کرنے کے واضح احکامات اوراس پر عملدرآمد کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اے آروائی نیوزکی نشریات  بحال نہیں ہوتی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا کیونکہ اس ادارے سے کم و بیش چار ہزاز فیملیز کا روزگار وابستہ ہے ،اور پی یو جے کسی صورت اپنے ساتھیوں کا معاشی قتل نہیں ہونے دے گی۔ سچ کی آوازیں کبھی بند نہیں ہوسکتی،حکُومت ہوش کے ناخن لے ۔انہوں تمام صحافتی تنظیموں اورساتھیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کریں-تاکہ ایک موثر آواز بلند کی جاسکے۔۔دریں اثنا اے آروائی ورکرز کی جانب سے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر تا جمعہ روزانہ دن ایک بجکر تیس منٹ پر پیمرا کراچی کے آفس جو کہ بوٹ بیسن کلفٹن پر واقع ہے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں