bol se night shift khatam karne ka faisla

اونٹ کے منہ میں زیرہ، مہنگائی الاؤنس کا اعلان۔۔

بول نیوز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اپنے کارکنوں کو مہنگائی الاؤنس دینے کا اعلان کیاہے ، جس کا اطلاق جون کی تنخواہ سے کیا جائے گا، یعنی اگلے ماہ جب جون کی تنخواہ دی جائے گی تو ساتھ میں مہنگائی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔۔ پپو کےمطابق بول انتظامیہ کی ’’عقل مندی‘‘ کو اکیس توپوں سے سلامی دینے کو دل کررہا ہے کہ مہنگائی الاؤنس دینے کا پیمانہ کیا رکھا گیا یہ کسی نے سوچا نہیں۔ کم تنخواہ والے کو مہنگائی الاؤنس کم ملے گا اور زیادہ تنخواہ والے کو مہنگائی الاؤنس زیادہ ملے گا۔۔حالانکہ کم تنخواہ والے مہنگائی سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نادان مشیروں نے مہنگائی الاؤنس سے خود بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اسی لئے زیادہ تنخواہ والوں کے لئے زیادہ مہنگائی الاؤنس رکھا گیا ہے۔۔بول انتظامیہ کے اعلان کے مطابق سلیب  ایک والوں کے لئے تین ہزار(جس کی تنخواہ پچیس ہزار سے اٹھائیس ہزار ہوگی)۔۔ سلیب ٹو یعنی جس کی تنخواہ انتیس  ہزار سے انتالیس ہزار ہوگی اسے ساڑھے تین ہزار روپے مہنگائی الاؤنس۔۔سلیب تین میں اکتالیس ہزار سے تریپن ہزار سیلری والوں کیلئے  ۔۔ سلیب چار، ستاون ہزار سے چونسٹھ ہزار سیلری اور سلیپ پانچ اڑسٹھ ہزار سے ستتر ہزار سیلری والوں کے لئے چار،چار ہزار روپے مہنگائی الاؤنس۔۔سلیب چھ اکیاسی ہزار سے بانوے ہزار سیلری والوں کو پانچ ہزار۔۔ سلیب سات، ستانوے ہزار سے ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے سیلری والوں کیلئے چھ ہزار،  سلیب آٹھ  ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سے ایک لاکھ چونتیس ہزارسیلری والوں کےلئے چھ ہزار مہنگائی الاؤنس اور سلیب نو میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے ایک لاکھ ساٹھہ ہزار سیلری والوں کے لئے سات ہزار روپے مہنگائی الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے۔۔بول ورکرز پھر شکرگزار ہیں کہ چلو کچھ تو اضافہ ہوا۔۔ لیکن شعیب شیخ صاحب کو سوچنا چاہیئے کہ یہ بالکل ایسا ہی اضافہ ہے جیسا موجودہ حکومت نے دو،دو ہزار روپے دینے کا فخریہ اعلان کیا اور اس کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔۔ پچیس ہزار والے کو اگر تین ہزار روپے زیادہ دے رہے ہیں تو اس سے اس غریب کے کتنے مسائل حل ہوں گے؟؟

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں