kuj dastoor salana ijlaas 2 may ko hoga

کے یوجے دستور کا سالانہ اجلاس  2 مئی کو ہوگا۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور ( کے یو جے دستور) کا سالانہ اجلاس عام  بروز جمعرات 2 مئی 2024 کو شام 4 بجے   کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں کے یو جے کی سالانہ کارکردگی اور مالیاتی رپورٹ اراکین کے یو جے دستور کی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔آپ سے اجلاس میں بروقت شرکت کی درخواست ہے۔مزید برآں ، کے یو جے دستور کی عبوری ووٹر لسٹ  کراچی پریس کلب میں آویزاں کردی گئی ہے۔ کسی اعتراض، اپنا نام شامل نہ ہونے یا غلطی کی نشاندہی کے لیے ہفتہ 27 اپریل 2024 تک کے یو جے کے نائب صدر رائو عمران اشفاق ، اور جوائنٹ سیکرٹریز حماد حسین اور وکیل الرحمٰن پر مشتمل تین رکنی کمیٹی  سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں