shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

این اوسی کی منسوخی یکطرفہ کارروائی ہے، ہائیکورٹ۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے پر کہا ہے کہ نوٹس دیے بغیر وزارت داخلہ نے یکطرفہ کارروائی کی۔سندھ ہائی کورٹ نے این او سی منسوخی کا نوٹی فکیشن معطل کرنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ نوٹس دیے بغیر کسی کے خلاف کیسے کارروائی کی جاسکتی ہے، وزارت داخلہ کا 11 اگست کا آرڈر 17 اگست تک معطل کرتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی این او سی منسوخ کرنے کا آرڈر بھی معطل کرتے ہیں، 17 اگست کو 11 بجے کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی۔وکیل اے آر وائی نیوز نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ چینل قواعد کے تحت کام کر رہا ہے، اس سے پہلے بھی انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئی تھیں، 2018 میں ہی لائسنس تجدید کی درخواست کر دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 2021 میں اے آر وائی نیوز کی درخواست منظور کرلی گئی، نوٹی فکیشن معطلی کے بعد اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال ہونی چاہئیں، سندھ ہائی کورٹ اے آر وائی نیوز کی نشریات بحالی کا حکم دے چکی ہے۔وکیل نے عدالت میں کہا کہ نوٹی فکیشن کی معطلی کے بعد نشریات بحال نہ ہوئیں تو توہین عدالت کی درخواست دیں گے، عدالت کے سامنے آج کچھ مواد پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے دوسرے فریق کا مؤقف سننے کے بعد نوٹی فکیشن معطلی کا حکم جاری کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں