بڑی عید پر بھی بول والاز سیلری سے محروم

بول نیوز کےمالی معاملات اب تک بہتر نہیں ہوسکے۔۔ پپو کاکہنا ہے کہ بول میں جو سیلری پہلے پینتالیس سے پچپن روز میں ملتی تھی اب نوے روز پر چلی گئی ہے۔۔مئی کی سیلری جو عیدالفطر پر پچیس فیصد دی تھی، کٹ کٹا کر ملازمین کو دینا شروع کردی گئی۔۔لیکن اپریل، جون اور جولائی کی سیلری کا کچھ پتہ نہیں۔۔ پپو کے مطابق بار بار پوچھنے پر بھی بول ملازمین کو کوئی واضح جواب نہیں دیا جارہا ، کچھ روز قبل تنخواہ مانگنے پر اسلام آباد سے بیورو سے کافی رپورٹرز اور کیمرہ مین کو نکالا گیا، بول کے ورکرز پریشان ہیں کہ عیدالاضحیٰ سرپر ہے تنخواہ کا کوئی آسرا نہیں ہے جب کہ دوسری جانب افسران بالا کے ٹھاٹ باٹ اسی طرح جاری ہیں، پپو کے مطابق افسران کو خاموشی سے سیلری دے دی جاتی ہے اور انہیں یہ ٹاسک دیاجاتا ہے کہ کوئی ورکرسیلری مانگے تو اسے خاموش کرادو اور جو زیادہ شور کرے اسے فارغ کرے، حیرت تو اس بات پر ہے کہ جن کیمرہ مینوں کو فارغ کیاگیا ان کی جگہ جنہیں بھرتی کیاگیا وہ زیادہ تنخواہ پر رکھے گئے۔۔جب کہ بھرتیوں میں فیوریٹ ازم کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں