jang union ke intakhabaat sadar bilamuqabla muntakhib

جنگ یونین کے انتخابات، صدر بلامقابلہ منتخب۔۔

ڈیلی جنگ اینڈ پریس ورکر یونین سی بی اے (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات میں ناصر چشتی صدر اور خالد محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔علی ظفر شاہ گروپ کے ناصر چشتی پینل کے امیدواروں کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے، اس طرح تما م میدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیٹی کے ارکان ندیم شاہداور ظفر احمد کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ظفر اقبال نائب صدر،لئیق شوکت جوائنٹ سیکرٹری، اسلم بٹ خزانچی جبکہ اطہر نقوی، عدنان احمد اور محمد زاہد بلامقابلہ ارکان مجلس عامہ منتخب ہو ئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں