sahafion ke wafad ki senior sahafi se mulaqaat

صحافیوں کے وفد کی سینئر صحافی  سے ملاقات

معروف صحافی اور سینئر کرائم رپورٹر راؤ جمیل نے کہا ہے کہ سینٹر صحافی ہمارا سرمایہ ہیں ہمیں ان کی قدر کرنا چاہیے یہ بات انہوں نے نامور سینئر صحافی سید صفدر علی کی عیادت کے موقع پر کہی کراچی کے صحافیوں کے ایک وفد نے راؤ جمیل کی قیادت میں سینئر صحافی سید صفدر علی  سےملاقات  کی اس موقع پر سینئر صحافی میاں محمد طارق جاوید،ضیاالرحمن،ملک منوراور یونس آفریدی بھی موجود تھے صفدر علی کافی عرصہ سے علیل اور صاحب فراش ہیں راؤ جمیل نے کہا کہ قومیں اپنا سرمایہ محفوظ بناتی ہیں لیکن ہم خود طلبی اور خود نمائی کے سحر میں مبتلا ہیں ہمیں چاہیے کہ وہ صحافی جو  شعبہ صحافت کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قدرکریں تاکہ انہیں یہ محسوس ہو کہ ہم مردہ پرست نہیں ہیں سینئر صحافی سید صفدر علی نے تمام صحافی دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آج خود کو جوان محسوس کررہاہوں  مجھے بہت خوشی ہوئی ہے آپ ساتھیوں کو دیکھ کر اندازہ ہوا ہے کہ ہماری تہذیب اور اقدار ابھی زندہ ہیں وفد میں شامل دیگر صحافیوں نے راؤ جمیل کی اس کاوش  کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے یہ توقع کی یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ہمیں اپنے نئے آنے والے ساتھیوں کو بھی راستہ بتانا ہوگا اس ملاقات کے موقع پر سید صفدر علی نے طعام کابھی انتظام کیا ہوا تھا جسے بہت سراہا گیا اوران کا شکریہ ادا کیا گیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں