atif aslam rahat fatah ki ambani family ki shadi mein performance

عاطف اسلم، راحت فتح کی امبانی فیملی کی شادی میں پرفارمنس۔۔

ایشیاء کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی پرفارم کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں آننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ شرکت کی۔”ایکسپریس نیوز” کے مطابق  یحییٰ شاٹس نامی فوٹوگرافر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ کی چند تصاویر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں بتایا کہ یہ تصاویر آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے دوران لی گئیں۔عاطف اسلم کی آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فوٹوگرافر نے اپنی پوسٹ سے یہ تفصیلات ڈیلیٹ کردیں۔مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے لیے ستاروں سے بھری نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں راحت فتح علی خان، وارث بیگ اور عاطف اسلم سمیت چند پاکستانی فنکاروں نے شاندار پرفارم کیا۔دوسری جانب عاطف اسلم نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اہلیہ سارہ بھروانہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ یہ رات کبھی نہیں بُھلائی جاسکتی۔عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ کے ہیش ٹیگ میں لندن بھی لکھا جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ تصاویر آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے دوران لی گئیں لیکن گلوکار نے اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں