پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔نیٹ فلکس نے سیریزکا آفیشل پوسٹرجاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیریز 4 دسمبر 2026 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے شہرہ آفاق ناول پر مبنی اس سیریز میں پاکستان کے نامور اداکار جلوہ گر ہوں گے۔ کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر، احد رضا میر، اقرا عزیز، حمزہ علی عباسی، صنم سعید اور بلال اشرف سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ فرحت اشتیاق کا یہ ناول پہلی مرتبہ 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوا تھا، جبکہ 2013 میں اسے کتابی شکل میں شائع کیا گیا۔ اب اس مقبول کہانی کو نیٹ فلکس کے ذریعے عالمی سطح پر پیش کیا جائے گا۔
27
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل