ایگزیکٹ کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم رفتار کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان۔۔۔ 182

ایگزیکٹ کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم رفتار کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان۔۔۔

آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ اور اس کے بانی شعیب احمد شیخ نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار (Raftar) کے خلاف مبینہ ہتکِ عزت پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 18 ارب 25 کروڑ روپے ہرجانے کے دو قانونی نوٹس بھجوا دیے ہیں۔ایگزیکٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 اور 14 نومبر 2026 کو رفتار کی انتظامیہ، پروڈکشن ٹیم اور متعلقہ اسپانسرز کو قانونی نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا) کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بھی شکایت درج کرائی گئی، جسے 16 نومبر کو رجسٹر کیا گیا۔کمپنی کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 3 اگست 2026 کو متعلقہ مقدمات میں بریت کے فیصلے حتمی ہونے کے باوجود رفتار نے 30 اکتوبر کو یوٹیوب پر ایسی ویڈیو نشر کی جس میں ماضی کے فراڈ اور جعلی ڈگریوں سے متعلق الزامات کو ثابت شدہ حقائق کے طور پر پیش کیا گیا۔ایگزیکٹ کے مطابق پیکا کے تحت دائر شکایت میں متعلقہ دفعات کے تحت تین سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ تاہم قانونی نوٹس اور شکایت میں عائد الزامات کا فیصلہ متعلقہ عدالتی و قانونی فورمز پر ہونا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں