راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے صحافی سوبان افتخار راجا کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یونین کے صدر آصف بشیر چوہدری، جنرل سیکرٹری راجا بشیر عثمانی، فنانس سیکرٹری اظہار خان نیازی اور مجلس عاملہ کے ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کو ایسی نگرانی کی فہرست میں شامل کرنے سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگی اور آزادانہ صحافت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔یونین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل اجاگر کرنا اور حقائق سامنے لانا صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔ حکومت آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت کے تحفظ کو یقینی بنائے اور صحافیوں کو بلاخوف اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا ماحول فراہم کرے۔واضح رہے کہ فورتھ شیڈول انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کے تحت نگرانی کی فہرست ہے، جس میں شامل افراد پر مختلف پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔
158
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل