پاکستانی صحافت کا ایک روشن چراغ گل ہو گیا 36

پاکستانی صحافت کا ایک روشن چراغ گل ہو گیا

تحریر : محمد قیصر چوہان
پاکستانی صحافت کے افق پر عزم، استقامت، حق گوئی اور بے باکی کی روشن علامت، حسین نقی صاحب ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔ ان کے انتقال سے صحافت ایک ایسے درخشاں عہد سے محروم ہو گئی جس کی بنیاد اصول پسندی، سچائی اور آزادی اظہار پر استوار تھی۔حسین نقی محض ایک صحافی نہیں تھے بلکہ ایک عہد، ایک روایت اور ایک نظریے کا نام تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قلم کی حرمت، صحافتی اقدار اور حق و سچ کی سربلندی کے لیے وقف کیے رکھی۔ نامساعد حالات، دباو¿ اور مشکلات بھی ان کے عزم و استقلال کو متزلزل نہ کر سکے۔ ان کی صحافتی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے، دیانت داری اور پیشہ ورانہ غیرت کی ایک روشن مثال رہے گی۔ایسے لوگ جسمانی طور پر رخصت ہو جاتے ہیں، مگر اپنے کردار، فکر، تحریروں اور جدوجہد کے نقوش تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ کے لیے ثبت کر جاتے ہیں۔ حسین نقی صاحب بھی انہی لوگوں میں سے تھے جن کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔آج پاکستانی صحافت سوگوار ہے، اہل قلم ایک معتبر آواز سے محروم ہو گئے ہیں اور سچائی سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ ایک بڑا سانحہ ہے۔
حسین نقی صاحب! آپ کا قلم خاموش ہوا ہے، مگر آپ کی جدوجہد، آپ کی استقامت اور آپ کا روشن کردار ہمیشہ زندہ رہے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان، اہل صحافت اور تمام چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔(محمد قیصر چوہان)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں