mulazimeen ki akwsariat tankhuaho se mehroom

نشریات پر پابندی، وجوہات کیا ہیں؟؟

اے آر وائی نیوز کی نشریات مختلف شہروں میں بند ہوگئی ہیں۔اے آر وائی نیوز انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کیبل آپریٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اے آر وائی کی نشریات روک دیں جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں چینل کی نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔اے آر وائی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی نشریات مسلم لیگ ن کے “سٹریٹجک میڈیا سیل” کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی گئی ہیں۔ اے آر وائی نیوز کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ نے عمران خان اور تحریک انصاف کو فوج مخالف ثابت کرنے کیلئے سٹریٹجک میڈیا سیل قائم کیا ہوا ہے۔دوسری جانب پیمرا کی جانب سے  تاحال اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اے آر وائی نیوز کی بندش کے حوالے سے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا۔

اے آر وائی کے مطابق کم وبیش دو ماہ قبل اے آر وائی نیوز کی جانب سے آن ایئر کی گئی خبر درست ثابت ہوئی، عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کے لئے بنایا گیا ن لیگ کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل فعال کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل فعال کردیا گیا ہے، حکومتی میڈیا سیل کا پہلا کام عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنا ہے۔سانحہ لسبیلہ میں شہید اعلیٰ فوجی افسران کی شہادتوں کو لیکر اس میڈیا سیل کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی جبکہ صدر پاکستان کے خلاف بھی فوج کی حالیہ شہادتوں کے بعد منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا۔حکومتی میڈیا سیل سے مسلسل عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان ثابت کرنے کا بیانیہ بنایا جارہا ہے، اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ن لیگ کے اسٹرٹیجک میڈیا سیل نے ایسے اکاؤنٹس بنائے جس سے ظاہرہو وہ پی ٹی آئی سے منسلک ہیں۔اے آروائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ یہ سیل عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان کے طور پر پیش کرنے کا کام کرے گا ، اس سیل کیساتھ ساتھ میڈیا کے لوگوں کو خاص طور پر استعمال کیاجائے گا۔اس سیل میں نجی شعبے سے میڈیا کنسلٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے اور اس کام کیلئےمین اسٹریم میڈیا کیساتھ سوشل میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے گا۔یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے قبل سال دو ہزار پندرہ میں بھی ن لیگ نے اسٹریٹجک میڈیا سیل قائم کیا تھا ، ماضی میں یہ سیل مریم نواز کی زیر نگرانی میں کام کرتا تھا۔واضح رہے کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی چینل کو بند یا نمبر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات حکومتی میڈیا سیل کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی جارہی ہیں۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں