Muneeb Farooqi Ban on Live Program

جیونیوز، اینکر منیب فاروق پر لائیو پروگرام پر پابندی

جیونیوز کے پروگرام اینکر منیب فاروق نے  ٹی وی چینل ” پبلک نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے مالکوں نے مجھے پروگرام میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور اسٹبلشمنٹ کا نام لینے سے روک دیاہے اور کہاہے کہ اگر میں کروں گا تو وہ اس حصے کو پروگرام میں سے ایڈٹ کرتے ہوئے کاٹ دیں گے ۔منیب فارو ق کا کہناتھا کہ ہم جس طرح پہلے پولیٹیکل انجینئرنگ پر بات کرتے تھے اب اس طرح اپنے پروگرام میں بات نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے روک دیا گیاہے ، میں اپنے پروگرام میں اسٹبلشمنٹ کا لفظ استعمال نہیں کر سکتا ، یہ وہ لائن ہے جوکہ بنا دی گئی ہے جس میں کہہ دیا گیاہے کہ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔ منیب کا کہناتھا کہ مالک مجھے کنٹرول نہیں کر رہے بلکہ وہ میرے سامنے ہاتھ جوڑ رہاہے ، اگر آپ یہ بات کریں گے تو وہ ایڈٹ ہو جائے گا ، میں لائیو پروگرام بھی نہیں کر سکتا ، اس سے زیادہ اب میں کیا بولوں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں