shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

ملازمین سات سال سے سیلری میں اضافے کے منتظر۔۔

اے آر وائی گروپ نے نئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بڑے فخر کے ساتھ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں پچاس ہزار تک والوں کی اسی فیصد تک تنخواہ بڑھانے کا دعویٰ کیا گیا، جس کے بعد پچاس ہزار تک سیلری والوں کی کچھ فیصد سیلری بڑھائی گئی۔۔ لیکن دوماہ گزرنے کے بعد بھی دیگر ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کے منتظر ہیں، اے آروائی ہیڈآفس میں نیوزروم میں کام کرنے والے متعدد صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے بتایا کہ وہ سات سال سے تنخواہوں میں اضافے کے منتظر ہیں۔۔ لیکن ابھی تک ایک پائی کا اضافہ نہیں ہوا۔۔ کچھ ورکرز نے اہم پوسٹوں پر کام کرنے والے کچھ لوگوں کے نام لیتے ہوئے بتایا کہ یہ چونکہ انتظامیہ کے فیوریٹ لوگ ہیں اس لئے ان کی ہر سال دو سال بعد سیلری میں اضافہ ہوجاتاہے لیکن عام ورکرکو کسی قسم کا بھی ریلیف نہیں دیا جارہا۔۔جب اے آروائی گروپ نے رواں سال کے اوائل میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا تو نئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ  ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتے ہوئے دیگر کمپنیوں سے بھی تنخواہیں بڑھانے کی اپیل کی ہے۔جس کے جواب میں سلمان اقبال نے جوابی ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ ۔۔۔ شکریہ وزیراعظم آپ نے ہمارے اقدام کو سراہا، پاکستان کیلئےکچھ بھی کرنے کو تیار ہیں،پاکستان زندہ باد۔۔پھر اس کے بعد مارچ میں انہیں  کھیلوں  کے لئے خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیازسے نوازا گیا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں