media minds ka aik naya qadam

میڈیا مائنڈز کا ایک نیا قدم، نیا ٹرینڈ

خصوصی رپورٹ۔۔

دو ہزار دس میں میڈیا کی پریکٹیکل ٹریننگ شروع کرنے والا ادارہ میڈیا مائنڈز،، کئی ٹرینڈز سیٹ کرنے کے بعد ، ایک اور نئے تجربے کے ساتھ میدان میں آیا ہے۔

پاکستان کی پہلی پریکٹیکل میڈیا ٹریننگ اکیڈمی

میڈیا مائنڈز ،،، ایک ایسا ادارہ ہے جسے الحمدللہ کئی ٹرینڈز سیٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دو ہزار دس میں پاکستان میں پہلی بار نیوز میڈیا کی پریکٹیکل ٹریننگ کا آغاز ،، میڈیا مائنڈز انڈسٹری کے لیے تربیت یافتہ صحافیوں کا کانسپیٹ سامنے لایا۔۔ میڈیا مائنڈز ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت لینے والوں کو نیوز روم کے ہر شعبے کی پریکٹیکل ٹریننگ دی گئی ۔جس میں نیوز روم ، ڈیسک ، پروڈکشن ، پی سی آر ، اینکرنگ ، رپورٹنگ ، رائٹنگ ، غرض نیوز روم اور فیلڈ کے ہر شعبے کی مکمل تربیت فراہم کی گئی۔ میڈیا مائنڈز کے تربیت یافتہ افراد اس وقت مین میڈیا میں بطور رپورٹر ، اینکر ، وڈیو ایڈیٹر ، پروڈیوسر ،وائس اوور آرٹسٹ ، ایف ایم آر جے اور بحیثیت کانٹینٹ کرئیٹر نہ صرف پاکستان بلکہ مختلف ممالک میں کامیابی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

میڈیا مائنڈز آن لائن

میڈیا مائنڈز کرونا کے وقت سے پاکستان کے مختلف شہروں اور دنیا کے مختلف ممالک کو آن لائن ٹریننگ فراہم کر رہا ہے۔ اب تک امریکا ، لندن، جرمنی ، قطر ، یو اے ای ، بحرین ، دبئی میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیز وائس اوور اور میڈیا کے دیگر شعبوں کی ٹریننگ لے چکے ہیں،اور میڈیا مائنڈز سے تربیت یافتہ کئی افراد میڈیا کے مختلف اداروں کے لیے کام بھی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں بچوں کی پہلی میڈیا ٹریننگ اکیڈمی

میڈیا مائنڈز کسی بھی ریس میں شامل ہونے کے بجائے مثبت ٹرینڈز سیٹ کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ لاک ڈاون کے حالات میں جب دنیا بند ہورہی تھی ، میڈیا مائنڈز نے نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لیے بھی آن لائن ٹریننگز کا آغاز کیا۔ پراعتماد اور ڈیجیٹل کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والے بچوں نے ڈبنگ ، اسٹوری ٹیلنگ ، یوٹیوب ولاگز ، اینکرنگ اور آن کیمرا اعتماد سازی کی ٹریننگ حاصل کی ۔ میڈیا مائنڈز کے یہ جونئیر اسٹارز بچوں کے حوالے سے بننے والے کانٹینٹ میں اپنی سروسز بھی فراہم کررہے ہیں۔

پاکستان کی پہلی وائس اوور اور کانٹینٹ رائٹنگ ایجنسی

میڈیا مائنڈز وہ واحد ادارہ ہے جس نے کلائنٹس کو وائس اوور اور کانٹینٹ رائٹنگ سروس ہائر کرنے کے لیے باقاعدہ ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ میڈیا مائنڈز وائس اوور ایجنسی سے پاکستان اور دنیا بھر میں کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اور خود پروڈکشن کا کام کرنے والے افراد ، وائس اوور اور ڈبنگ کی سروسز ہائر کررہے ہیں۔ میڈیا مائنڈز کی ٹیم میں میل اور فی میل وائس اوور آرٹسٹ اور کڈز ٹیلنٹ مختلف زبانوں میں وائس اوور کی سروس فراہم کر رہے ہیں۔ یوں کہا جاسکتا ہے کہ ایک عرصے سے وائس اوور کو جس استحصال کا سامنا تھا ، میڈیا مائنڈز نے وائس اوور کو ایک “انڈسٹری” کے طور پر نہ صرف متعارف کرایا بلکہ میڈیا مائنڈز کے پلیٹ فارم سے بچے اور بڑے ،، تمام ہی وائس اوور آرٹسٹ اپنی آواز کو فری لانس ذریعہ آمدنی بنائے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں میڈیا مائنڈز نے طویل ترین انٹرنیشنل ڈبنگ پراجیکٹ مکمل کیا ہے ، کڈز سیریز کے اس پراجیکٹ میں کئی بچوں نے بھی ڈبنگ سروسز فراہم کیں، اور کم عمر میں ہی دو سال تک میڈیا مائنڈز کے پلیٹ فارم سے ارننگ کی۔

میڈیا مائنڈز کا ایک اور نیا قدم ،

ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں سوشل میڈیا چینلز اور یوٹیوب چینلز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ضروریات کو دیکھتے ہوئے میڈیا مائنڈز نے ایک اور پروڈکشن سروس کا آغاز کیا ہے”۔ میڈیا مائنڈز ، ریڈی کانٹینٹ پرووائیڈر”

اس سروس کے تحت میڈیا مائنڈز تمام ٹی وی چینلز ، ڈیجیٹل میڈیا چینلز اور یوٹیوب چینلز کو ون ونڈو سولوشن فراہم کر رہا ہے۔ میڈیا مائنڈز مختلف موضوعات پر وڈیو کانٹینٹ پروڈیوس کررہا ہے ۔ جس میں اسکرپٹ ، وائس اوور ، ایڈٹ اور اگر ادارے یا افراد کی ضرورت ہو تو کیمرا شوٹ کی سہولت کے ساتھ وڈیو کانٹینٹ پروڈکشن کی سروس فراہم کی جارہی ہے۔ میڈیا مائنڈز کے اس اقدام سے نہ صرف میڈیا پروفیشنلز کے لیے فری لانس کام کے مواقع سامنے آرہے ہیں ، بلکہ ڈیجیٹل میڈیا چینلز کو بھی کم وقت میں

ون ونڈو کوالٹی کانٹینٹ” کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں