میڈیا کے مسائل کا حل ترجیح ہے، سندھ حکومت

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نےکہا ہے کہ میڈیا اور اشتہاری ایجنسیوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسو سی ایشن (PAA ) کے ایک وفد نے چیئرمین علی مانڈوی والا کی زیر قیادت وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے ملاقات کی،وفد میں پی اے اے کے وائس چیئرمین نعمان احمد نبی کے ہمراہ گورننگ باڈی کے ارکان محمود پاریکھ، وقار حیدری اور زون اے کے چیئرمین ذیشان خان بھی شامل تھے،پی اے اے کے وفد نے سندھ حکومت کو ، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوںکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سعید غنی نے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی اور ممبران کے بقایاجات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسو سی ایشن کے چیئرمین – علی مانڈوی والا نے کہا کہ  وزیر اطلاعات ، سعید غنی کے ساتھ ہماری ملاقات بہت مفید رہی ، جس میں ہمیں صوبائی حکومت کے متعلقہ وزیر کو ایڈورٹائزنگ اور میڈیا صنعت کے اہم مسائل سے آگاہ کرنے کا موقع ملا۔محترم وزیر نے ہمارے تمام معاملات کوتوجہ سے سنتے ہوئے، ان مسائل کے حل کے لئے اہم تجاویز دیں اور وعدہ کیا کہ ان اہم مسائل کو ترجیحی بنیادی پر حل کیا جائے گا۔سعید غنی نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ میڈیا اور اس سے وابستہ اشتہاری ایجنسیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے.

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں