bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

کام نہ کرنے والوں کو تنخواہیں ملتی ہیں۔۔

اندھا بانٹے ریوڑیاں وہ بھی اپنے اپنوں کو۔ اس محاورے کوعملی طور پر اگر کوئی دیکھنا چاہے تو اُسے چاہئے کہ وہ بول نیوز کا رُخ کر لے۔ جہاں بول نیوز کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورسالوں سے منجمد تنخواہوں پر بڑی مشکل سے گزبسر کرنے جیسے عذاب کا شکار ہیں وہیں اس ادارے میں “لاڈلوں” پر نوٹوں کی اندھی بوچھاڑ کا سلسلہ بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ بول نیوز کے ایک ایک پروگرام میری جنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے اس کے اصل میزبان نورالعارفین کی جگہ سلمان مرزا کو دے دی گئی، جس کے بعد نورالعارفین کو اسامہ غازی کے شو میں بطور سینئر تجزیہ کار بٹھا کر ان کی مراعات میں اضافہ بھی کردیاگیا۔۔پپو کی خبر اب شروع ہوتی ہے۔۔ پپو کے مطابق نورالعارفین کی ٹیم کے گیسٹ کوآرڈیننٹر اور ایک ایسوسی ایٹ پروڈیوسر گزشتہ چند ماہ سے ادارے میں کچھ نہ کرنے کی تنخواہ پارہے ہیں۔چونکہ یہ دونوں صاحبان نورالعارفین کی ٹیم کا حصہ ہیں اس لئے جب تک باس شو کرتے رہے یہ ان کے ساتھ کام کرتے ہیں، لیکن جب پروگرام کسی اور کو دے دیاگیا تو یہ صرف ان اور آؤٹ لگانے آفس آتے ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ جب پروگرام پرڈوکشن والوں نے اپنےنئے ہیڈ سے اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے جواب دیا کہ ، میں اس میں کچھ نہیں کرسکتا ۔ آپ نبیل جھکورا سے بات کریں۔۔پپو کے مطابق لازمین یہ دیکھ کر شدید غم و غصے کا شکار ہیں کہ ایک تو پہلے ہی ڈیپارٹمنٹ میں اسٹاف کی کمی ہے جو لوگ ہیں وہ موقع ملتے ہی چھوڑ کر جا رہے ہیں اور جو بچے ہوئے ہیں اُن پر بے تحاشہ کام کا لوڈ، ڈالا جا رہا ہے اور اوپر سے ان جیسے لوگ بھی ادارے میں ہیں جو کسی بھی پروگرام یا پروڈکشن ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اورآفس آنے ،خالی بیٹھنے اور واپس جانے کی ہرماہ تنخواہ وصول کررہے ہیں۔۔عمران جونیئرڈاٹ کام پر گزشتہ دنوں بول کے ہی ایک این ایل ای پرڈیوسر کے استعفے کی خبر بھی دی گئی تھی، جس نے مہنگائی سے تنگ آکر اور برسوں سے تنخواہ نہ بڑھنے پر استعفا دے دیا تھا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں