Jugnu Mohsin Election

خاتون اینکر پنجاب اسمبلی کی رکن بن گئیں

خاتون اینکر اور آزاد  امیدوار جگنو محسن نے حلقہ پی پی 184 پرغیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کر لی۔انہوں نے 33سال سے مسلسل9الیکشن جیتنے والے گیلانی خاندان کے امیدوار سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی کو شکست دی ۔انہوں نے کل 45 ہزار 620 جبکہ رضا علی گیلانی نے 23 ہزار 740 ووٹ لئے، یوں واضح برتری حاصل کی ہے۔حلقے میں زبر دست جشن منایا گیا اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔۔جگنو محسن پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ اور معروف صنعتکار سید محمد محسن کرمانی کی صاحبزادی ہیں۔جگنو محسن نے اپنی فتح کو خدا کی خاص عنایت،اپنے والدین کی دعاؤں اور عوام کی بے پناہ محبت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اس شخص کو شکست دے دوچار کیا جواور اس کا خاندان گزشتہ33سالوں سے یہاں پر سیاسی دیوتا بنا ہوا تھا۔ ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں