shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

جلسے سے دوران نشریات کی بندش کا دعویٰ۔۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے مینار پاکستان پر سابق وزیراعظم عمران خان کے لاہور جلسے کے دوران اے آر وائی نیوز چینل کو اپنی ٹی وی کیبل سروس پر بلاک کر دیا۔۔اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ لاہور کے علاقوں بشمول پی سی ایس آئی آر، کالج روڈ اور دیگر میں ٹرانسمیشن بلاک کر دی گئی۔ ظفروال، ڈسکہ، چیچہ وطنی، سہون، جامشورو، مانسہرہ سمیت مختلف شہروں میں بھی ٹرانسمیشن معطل رہی۔مقامی کیبل آپریٹرز نے اے آر وائی نیوز چینل کو ظفروال اور کوٹ رادھا کشن میں آخری نمبروں پر منتقل کر دیا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی۔ دریں اثنا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے  اے آر وائی ٹی وی کی نشریات کی غیر اعلانیہ بندش پر اظہار تشویش اور اسے  آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے۔۔ سی آر اے نے مطالبہ کیا ہے کہ  آزادی اظہار رائے کو یقینی بنایا جائے اور  اے آر وائی کی نشریات کی بحال کی جائیں۔دوسری طرف ، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کہا کہ پی ٹی سی ایل سمیت کیبل نیٹ ورکس پر اے آر وائی کی ترسیل بلا تعطل جاری رہی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں