hum news mein bartarfion ki hawa chal pari

عمران خان کی تقریرلائیو کیوں دکھائی، پیمرا کی جواب طلبی۔۔

پیمرا نے ہم نیوز کو شوکاز جاری کردیا۔۔ اکتیس اکتوبر کو جاری ہونے والے اس نوٹس میں پیمرا نے ہم نیوز پر الزام عائد کیا ہے کہ ہم نیوز نے تیس اکتوبر کو دوپہر چار بج کر اڑتالیس منٹ پر لانگ مارچ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر کو براہ راست دکھایا ہے جو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پیمرانے ہم نیوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ لانگ مارچ اور عمران خان کی لائیو کوریج کو فوری روک دیا جائے جب کہ ہم نیوز کے سی ای او کو سات نومبر کو صبح ساڑھے گیارہ بجے پیمرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں طلب کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اس شوکاز کا تحریری جواب بھی جمع کرائیں۔۔پیمرا نے وارننگ بھی دی ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔۔ واضح رہے کہ ۔۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج اور تقاریر سے متعلق چینلز کو ہدایات جاری  کی تھیں جس کے مطابق  ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی تھی کہ  لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تقاریر کے دوران تاخیری نظام لاگو کیا جائے۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ تاخیری نظام نہ لگانے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس کی معطلی سمیت ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔اپنے اعلامیے میں پیمرا کا کہنا ہے کہ تمام چینلز ریاستی اداروں کو بدنام کرنے والا مواد نشر کرنے سے احتراز کریں۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالتی احکامات اور پیمرا قوانین کے مطابق لائیو کوریج میں تاخیری نظام ہونا چاہیے۔پیمرا کی جانب سے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کی ٹرانسمیشن میں مشاہدے میں آیا ہے کہ تقاریر میں ریاستی اداروں کے خلاف بیانات لائیو نشر ہوئے، جو ضابطۂ اخلاق اور اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں