imran junior dot com received notice of 5 carore rupees

عمران جونیئرڈاٹ کام کو پانچ کروڑ کا نوٹس۔۔

جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو پانچ کروڑکا لیگل نوٹس بھیجا ہے، جس میں ایک خبر اور ایک آرٹیکل کے حوالے سے کچھ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری معافی مانگنے اور بطور ہرجانہ پانچ کروڑ روپے ادا کرنے کا کہاگیا ہے۔۔ بیرسٹر عامرعلی قریشی کے توسط سے بھیجے گئے لیگل نوٹس کے ساتھ ہماری ویب کے اسکرین شاٹس بھی بھیجے گئے ہیں، نوٹس میں پچیس فروری دوہزار انیس کو شائع ہونے والے ایک آرٹیکل ” ہم نیوز بول بننے جارہا ہے” کے کچھ مندرجات کو چیلنج کیا گیا ہے،ساتھ ہی تیرہ مارچ کو شائع ہونے والی ایک خبر” آدھی تنخواہ،جیونے نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا” کے بارے میں بھی کہاگیا یہ غلط خبر ہے۔۔عمران جونیئر ڈاٹ کام کے حوالے سے لیگل نوٹس میں ہمیں باور کرایاگیا کہ ہماری من گھڑت اور غلط خبروں سے جیواور جنگ کے ہزاروں کے کارکنوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں،ساتھ ہی یہ بھی کہاگیا کہ عمران جونیئر ڈاٹ کام کی خبروں سے جیواور جنگ کے لاکھوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔نوٹس کے مطابق اگر پندرہ دن میں معافی نہ مانگی اور پانچ کروڑ روپے ادا نہ کئے گئے تو مزید قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔۔ اس سلسلے میں جب ہم نے اپنی ویب کے روح رواں عمران جونیئر سے اپنا موقف بیان کرنے کا کہا تو انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کو ہماری لیگل ٹیم دیکھے گی۔۔ہماری ویب سائیٹ میڈیا کی اندرونی خبریں بے نقاب کرتی ہے، ہم کسی کو بلیک میل کرتے ہیں نہ کسی سے فوائد سمیٹتے ہیں، ہماری ویب ملک بھر کے میڈیا ورکرز کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جہاں وہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو شیئر کرتے ہیں ۔۔عمران جونیئر کا مزید کہنا تھا کہ ۔۔ میر شکیل صاحب میڈیا انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں، ان سے یا کسی بھی میڈیا مالک سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، جہاں بھی ورکرز کے حقوق سلب ہونگے ان کےساتھ ناانصافی ہوگی ہم اپنے ورکرز دوستوں کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں