wajubaat eid se qabal ada kiye jaen

50کروڑ کا وعدہ تھا 4 کروڑ ملے، اے پی این ایس کا شکوہ۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پرنٹ میڈیا کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے اخبارات کو درپیش مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کو بنیادی اہمیت دیتی ہے۔ سرکاری اشتہارات کے نرخوں میں اضافے کا معاملہ وزیر خزانہ کیساتھ اٹھاوں گا،عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں منعقدہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ،جس کی صدارت اے پی این ایس کی صدر نازآفرین سہگل لاکھانی نے کی۔ سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا اور انہیں پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،جس میں وزیراعظم کی جانب سے ان کے گزشتہ دورِ حکومت میں سرکاری اشتہارات کی نرخ میں 35فیصد اضافے کا طویل عرصہ سے زیرِ التواء نوٹیفکیشن کے اجراء کا معاملہ بھی شامل تھا۔سیکرٹری جنرل نے یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے میڈیا اداروں سے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اشتہارات پر رکن مطبوعات کے بقایاجات کی ابتدائی ادائیگی کے طور پر عید سے قبل 50کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے، جبکہ پرنٹ میڈیا کو صرف 4اعشاریہ6کروڑ روپے ہی موصول ہوئے۔ اے پی این ایس کے عہدیداروں نے پریس رجسٹرار آفس کے ذریعے رجسٹریشن کی تجدید کروانے میں اراکین کو در پیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا اور درخواست کی کہ پریس رجسٹرار آفس کے اس پیچیدہ طریقہ کار کو آسان بنایا جائے اور تجدید کے عمل کو ایک ہی بار کیا جائے جیسا کہ قانون میں درج ہے۔اے پی این ایس کے اراکین نے درخواست کی کہ علاقائی کوٹہ پر من وعن عمل درآمد کیا جائے اور علاقائی اخبارات کے علاوہ کسی بھی دوسرے اخبار کو کوٹہ سے اشتہارات جاری نہ کیے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں