pica mein phir tabdeeli naye qanoon ka draft manzoor

پیکاایکٹ میں پھر تبدیلی، نئے قانون کا ڈرافٹ منظور۔۔

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کرنے کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی ۔مجوزہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2024 کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔نیا تجویز شدہ پیکا بل 2024کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔پیکا قانون ترمیمی بل کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترمیمی بل اور ڈیجٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی تھی۔ مجوزہ پیکا ترمیمی بل 2024 اور ڈیجٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی۔اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشاورت دیگی۔ ڈیجیٹل اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائے گی۔اتھارٹی ایک مثبت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون میں سہولت فراہم کرے گی۔مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کریگی۔ اتھارٹی سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی۔ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے گی،۔ڈیجیٹیل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اور گواہوں کو طلب کر سکے گی،۔ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کو نافذ کرنے کیلئے قواعد بھی بنا سکے گی۔وزیراعظم  شہباز  شریف  نے  سوشل  میڈیا کو  ریگولیٹ  کرنے کے  لیے  پریوینشن آف  الیکٹرانک کرائمز   ایکٹ (پیکا)  2016  میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ مجوزہ پیکا ایکٹ 2024 کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔ کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نےمجوزہ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کےقیام کی تجویزدی تھی،  پیکا ترمیمی بل اورڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی،  اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشورے دے گی۔ڈیجیٹل اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ  استعمال اور ضوابط کی تعمیل کو  یقینی بنائےگی، اتھارٹی مثبت ڈیجیٹل ایکو  سسٹم کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون میں سہولت فراہم کرےگی، مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن موادکو ریگولیٹ کرےگی، اتھارٹی سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرےگی۔ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی نئے  پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرےگی، ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ملوث  افراد  اور گواہوں کو طلب کر سکے گی،  اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کے نفاذ کے لیے قواعد بھی بنا سکےگی۔گزشتہ ہفتے وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی بنانےسے متعلق ایس آر او جاری کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں