HUM News UK

 ہم نیوز اب برطانیہ میں

’آگے کی سوچ‘  کے ساتھ  خبر کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہم  ٹی وی نیٹ ورک کے چینل  ’ہم نیوز‘  نے پاکستان کے بعد اب برطانیہ میں بھی نشریات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔ہم نیٹ ورک کے مطابق اگلے ہفتے سے ’ہم نیوز‘ برطانیہ میں اسکائی  پلیٹ فارم  پر دیکھا جا سکے گا۔اپنے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ’ہم نیوز‘ نے برطانیہ کی جانب قدم بڑھائے ہیں اور پیر 16 جولائی سے ’ہم نیوز‘ اسکائی چینل 782  پر دیکھا جا سکے گا۔ اسکائی یو کے برطانیہ کی سب سے بڑی پے ٹی وی براڈ کاسٹنگ  کمپنی ہے  جو برطانوی شہریوں کو ٹیلی ویژن اور براڈ بینڈ کی سروسز مہیا کرتی ہے، اسکائی یو کے ٹیلی ویژن اور براڈ بینڈ کے علاوہ موبائل فون سروسز بھی فراہم کرتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں