eleection survey koi channel na chalae

گمراہ کن پراپیگنڈا مہم، پیمرا ایکشن میں۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا مہم پر تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردیں۔ پیمرا نے کہا ہے کہ مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ ٹی وی چینلز اپنے اینکرز اور تجزیہ کاروں کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔پیمرا کے مطابق اس طرح کے رجحانات ریاستی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔پیمرا کے مطابق ایسا مواد نشر کرنا پیمرا کے ضابطۂ اخلاق 2015ء اور اعلیٰ عدالتوں کے طے شدہ اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔پیمرا کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اظہار رائے کی آزادی کا حق قانون کے مطابق متعدد پابندیوں سے مشروط ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں