noon league hukoomat mein geo faide mein raha

جیونیوزکے تجزیہ کار پر عائد پابندی معطل۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ خان نیازی کی پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی کیخلاف دائر درخواست پر پیمرا کی اس پابندی کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت ان پر ٹی وی چینلز پر آنے پر پابندی لگائی گئی تھی ۔جسٹس شاہد وحید نے حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ حفیظ اللہ نیازی نےدرخواست میں پیمرا اور اعظم خان سواتی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے خلاف قانون میڈیا پر آنے پر پابندی لگا دی ہے، پیمرا کی جانب سے کوئی نوٹس دیا گیا نہ ہی طلب کیا گیا،پیمرا نے آئین کے آرٹیکل 19 اے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، پیمرا کیبل آپریٹرز اور ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کر سکتا ہے کسی شخص کے خلاف انفرادی طور پر نہیں، درخواست گزار کو صرف ایک چینل نہیں دیگر چینل پر تجزیہ دینے پر بھی پابندی لگائی ہے،عدالت پیمرا کی جانب سے لگائی جانے پابندی کو کالعدم قرار دے۔فاضل عدالت نے پابندی معطل کرتے ہوئے پیمرا کو نوٹس جاری کر دیئے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں