ایوی ایشن صنعت کی رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور مسائل کے حل کے لیے پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان پیر کو ایوسی ایشن رپورٹرز کے کراچی میں یونے والے ایک تعارفی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں جاوید اصغر چوہدری۔آفتاب خان۔افضل ندیم ڈوگر۔ایوب جان سرہندی ۔صلاح الدین ۔رانا خالد محمود ۔ عبدالرحمن ۔ثمر عباس ۔سید وسیم ۔خورشید رحمانی ۔رضوان احد خان ۔ارشاد سنجرانی ۔زاہد غنی کھوکھر اور صلاح الدین علی شریک ہوئے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ( پارا) کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ایوی ایشن تنظیم کے ڈھانچہ کی تشکیل ۔آئین سازی اور دیگر امور کے لیے ایک ایڈہاک کمیٹی قائم کی گئی ۔جس میں ایوب جان سرہندی ۔افضل ندیم ڈوگر ۔آفتاب خان ۔ارشاد سنجرانی ۔صلاح الدین ۔سید وسیم ۔رانا خالد۔ثمر عباس ۔عبدالرحمن اور زاہد کھوکھر شامل ہوں گے۔ایڈہاک کمیٹی کے کنوینئر جاوید اصغر چوہدری ہوں گے۔ایڈہاک کمیٹی جلد انتخابات کا اعلان کرے گی۔تنظیم کا آئندہ اجلاس 18 اگست کو منعقد ہوگا۔
پاکستان ایوی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان۔۔
Facebook Comments
