bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

فردوس عاشق اعوان کا اینکر کو لیگل نوٹس۔۔

وزیر اعظم کی سابق مشیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے، گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے اس امر کی تردید کی کہ ان کی بلاول بھٹو زرداری سے کوئی ملاقات ہوئی ہے یا وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بعض مخالفین اس قسم کی من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ میری سیاسی ساکھ اور عوامی پذیرائی سے خوفزدہ ہیں اور مسلسل بے بنیاد پروپیگنڈا کی بنا پر میری ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کپتان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے جس کے تحت میں ان کے ادنیٰ کھلاڑی کے طور پر پی ٹی آئی میں خدمات انجام دیتی رہوں گی اور میرے ذمے وزیر اعظم جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے اسے پورا کرنا میرے لئے اعزاز ہو گا۔دوسری طرف وزیر اعظم کی سابق مشیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک نجی چینل کے اینکر عمران خان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس ارسال کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان پر عائد الزامات کا15روز میں ثبوت پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف 2ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیاجائے گا۔اپنے وکیل کی وساطت سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں محترمہ نے تحریر کیا ہے کہ اینکر عمران خان نے اپنے پروگرام میں بے بنیاد الزامات عائد کر کے ان کی شخصیت،سیاسی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا جو گفتگو کی گئی اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں اور مذکورہ اینکر نے یہ تمام باتیں بغیر کسی ثبوت اور دستاویزات کے اپنے پروگرام میں نشر کیں جو ہتک عزت کے زمرے میں آتا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ نوٹس اینکر عمران خان کے دفتر اور رہائشی ایڈریس پر ارسال کئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں