female journalist got robbed

خاتون صحافی لٹ گئی۔۔

کراچی میں خاتون صحافی ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئی۔۔ کراچی کے چینل نیوز ون کی اسائنمنٹ ایڈیٹر کرن قمر سے دو مسلح ڈاکوؤں نے بیگ چھین لیا۔۔ وہ اتوار کی شام پانچ بجے اپنی ساتھی خاتون صحافی (کے ٹوئنٹی ون کی کامرس رپورٹر) ہدیٰ شیخ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے ان کے گھر جارہی تھیں ۔۔ جب خاتون صحافی کا رکشہ شاہراہ قائدین فلائی اوور برج کے قریب پہنچا تو ایک بائیک پر سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے بیگ چھینا اور فرار ہوگئے۔۔ خاتون صحافی کے مطابق بیگ میں چوالیس ہزار روپے ، شناختی کارڈ، ایم سی بی اور جے ایس بینک کے اے ٹی ایم کارڈز، آفس کارڈ، ایکریڈیشن کارڈ، دو سیل فون اور دیگر ضروری کاغذات تھے۔۔۔بیگ میں چوالیس ہزار روپے اس لئے تھے کہ آج ہی خاتون صحافی کی آفس میں کمیٹی کھلی تھی ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں