facebook messenger par 4 mazeed features ka izafa

فیس بک پر بلاک ہونے کا کیسے پتہ چلایاجاسکتاہے؟؟

جب کوئی آپ کو فیس بک پر بلاک کر دیتا ہے تو فیس بک کی طرف سے آپ کو اس کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں بھیجا جاتا تاہم یہ معلوم کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔ دی سن کے مطابق جب کوئی شخص آپ کو بلاک کر دیتا ہے تو اس کا نام سرچ کرنے پر اس کی پروفائل سرچ رزلٹس میں آپ کے سامنے ظاہر نہیں ہوتی۔ اگر اس کی پروفائل کا لنک آپ کے پاس موجود ہے تو وہ لنک کھولنے پر آپ کو پروفائل تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔جو شخص آپ کو بلاک کر دیتا ہے وہ آپ کی فرینڈز لسٹ سے بھی غائب ہو جاتا ہے چنانچہ آپ اپنی فرینڈز لسٹ کو سرچ کرکے بھی معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ شخص آپ کی لسٹ میں شامل ہے یا نہیں۔ اگر نہیں ہے تو یقینا اس نے آپ کو بلاک کر رکھا ہے۔ کسی کی طرف سے بلاک کیے جانے کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اگر میسنجر پر آپ کی اس کے ساتھ پہلے سے چیٹنگ ہو رہی ہے تو آپ مزید اسے میسجز نہیں بھیج سکیں گے اور بعض کیسز میں اس کی پروفائل پکچر بھی میسنجر پر ظاہر نہیں ہو گی۔ ایسے شخص کو آپ کسی ایونٹ یا گروپ میں انوائٹ بھی نہیں کر سکیں گے اور کسی پوسٹ میں ٹیگ بھی نہیں کر سکیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں