election commission summoned awami anchor

الیکشن کمیشن نے عوامی اینکر کو طلب کرلیا

دوسری اہلیہ کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہ کرنے پر عوامی اینکر کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا اور چھ اگست کو طلب کرلیا۔۔کراچی کے حلقے این اے دوسوپینتالیس سے پی ٹی آئی امیدوار عامر حسین کےخلاف بلدیاتی کونسلر مرزا فیصل  نے تحریری شکایت کی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا۔۔ تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ  عامر حسین ڈاکر نہیں لیکن نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھتا ہے۔۔دوسری اہلیہ کا بھی کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا۔۔جو آئین کے آرٹیکل باسٹھ،تریسٹھ کی خلاف ورزی ہے۔۔درخواست گزار نے عامر حسین کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔۔اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے عوامی اینکر کے ٹی وی پروگرام پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔۔ الیکشن کمیشن نے عامر حسین کو چھ اگست کو پیش ہوکر جواب دینے کا حکم دیا ہے ، پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ فیصلہ کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں