Ek or channel me Corona k 2 mushtaba mareezo ka inkishaaf

ایک اور چینل میں کرونا کے دو مشتبہ مریضوں ک انکشاف۔۔

پپو نے مخبری دی ہے کہ ایک اور چینل میں کرونا کے دو مشتبہ مریضوں کا انکشاف ہوا جنہیں چینل انتظامیہ نے فوری طور پر گھر بھیج دیا پپو کے مطابق ٹوئنٹی فور نیوز کے ایک پرڈیوسر کو کرونا سامنے آنے کے بعد لاہور کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، پپو کا کہنا ہے ٹوئنٹی فور کے پڑوس میں موجود ایک چینل میں دو کرونا مریضوں کی موجودگی نے وہاں کے ورکرز میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پپو کا کہناہے چینل میں تمام تر حفاظتی انتطامات کے باوجود کرونا مریضوں کا سامنے آنا میڈیا مالکان کیلئے خطرے کی گھنٹی تو ہے ہی خود میڈیا ورکرز بھی جان ہتھیلی پر رکھ کام کررہے ہیں کیونکہ ٹوئنٹی فور کے جس پرڈیوسر جو کرونا لگاہے وہ تین چار چینلوں میں جاکر دوستوں سے مل اور ان سے ہاتھ بھی ملایا۔۔ پپو کا کہناہے کہ کرونا پر قابو پانے کا واحد طریقہ لاکڈ ڈاؤن ہے چینلز کے دفاتر میں جتنے بھی انتظامات کرلئے جائیں باہر سے آنے والا اس وائرس کو پھیلا دے گا اور کئی زندگیاں خطرے میں پڑجائیں گی۔۔ پپو سے جب ہم نے نام پوچھا کہ کس چینل میں دو مریض پائے گئے تو پپو کا کہنا تھا کہ منگل کو ان کی رپورٹس آجائیں گی تو ساری تفصیل بتائیں گے۔ چینل انتظامیہ نے اپنے دونوں ورکرز میں کرونا کی علامات دیکھیں تو انہیں فوری ٹیسٹ کرایا اور گھر بھیج دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں