pemra kanoon mein tankhuahein ishtharaat se mashroot mera credit hai

چینلزپر کپتان بین، پیمرا کا حکم عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان۔۔

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔ پیمرا کے مطابق عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں، عمران خان کے بیانات سے نقص امن کا خطرہ ہے، ان کی ریکارڈ شدہ یا براہ راست تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔ پیمرا کے مطابق عمران خان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، وہ اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں۔پیمرا نے مزید کہا کوئی ٹی وی چینل کسی بھی صورت میں عمران خان کا بیان، گفتگو، پریس کانفرنس، تقریر براہ راست یا ریکارڈڈ نشر اور ٹیلی کاسٹ نہیں کر سکتا۔دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ ہم اس حکم کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور میڈیا بھی اس کو خود چیلنج کرے، ٹھگوں کی حکومت مکمل گھبرا چکی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کی آواز دبانے کی ایک اور مذموم کوشش میں امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات کو ٹی وی پر چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں