ptv and fawad niqqa

چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی۔۔

فواد چوہدری کے اعتراض کے بعد چئیرمین پی ٹی وی کی سمری پر وزیراعظم نے دستخط نہیں کیے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کے لئے نامزد ارشد خان کے نام پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر اعتراض اٹھا دیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق  فواد چوہدری کو سرکلر سمری بھیجی گئی جسے فواد چوہدری کی جانب سے اختلافی نوٹ کے ساتھ واپس بھیجوا دیا گیا، اعتراض کے بعد چیئرمین پی ٹی وی کی سمری واپس لے لی گئی اور سمری پر وزیراعظم عمران خان نے بھی  دستخط نہیں کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی وی کی سمری اب دوبارہ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی۔۔” ایک تبصرہ

  1. شنید یہ ہے کہ عامر لیاقت بھی پی ٹی وی کا ایم ڈی یا چیئرمین بننے کے لیئے بیتاب ہے اور اس خدشے کو حقیقت میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیئے پی ٹی وی کے ملازمین کی ایک خاص تعداد اوپر رابطے کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں