Captain criticizes few anchors

کپتان کے تین، چار اینکروں پر تبصرے۔۔۔۔

عمران خان نے تین چار اینکروں پر تبصرہ کیا پھر کہا کہ ان دو کی شکلیں دیکھو، اس دوران انہوں نے ایک چینل بند کروا دیا۔ شکلیں تو ہم بھی دیکھ رہے تھے، بجھے ہوئے چہرے، امیدوں پر پھرا پانی اور چہروں پر مایوسی دکھائی دے رہی تھی کیونکہ ان نام نہاد دانشوروں نے نواز شریف کو نیلسن منڈیلا بنا رکھا تھا، اسی لئے تو لوگ سوشل میڈیا پر کہتے تھے کہ یہ ہے جاتی امراء کا چی گویرا۔میں پہلے بھی کئی مرتبہ لکھ چکا ہوں کہ عمران خان اکیلا ان سب کا مقابلہ کررہا تھا، یہ بڑے بڑے لیڈر عمران خان کے مخالف تھے، 25جولائی کو عمران خان نے ان تمام کو پچھاڑ کر رکھ دیا۔۔(مظہربرلاس کاروزنامہ جنگ میں تازہ کالم سے اقتباس)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں