bol karachi bureau work stopped

بول کراچی بیورو میں کام بند

بول ہیڈآفس کراچی بیورو نے بھی تنخواہیں نہ ملنے پہ بطور احتجاج کام بندکردیا۔۔جمعرات کی دوپہر سے کراچی بیورو ہڑتال پہ چلاگیااور اس کے دونوں واٹس ایپ نیوز گروپوں میں کوئی خبر فائل نہیں کی گئی پپو کا کہنا ہے کہ اس دوران شام کے وقت خاتون اسپورٹس رپورٹر نے کرکٹ کا کوئی شیڈول نیوز گروپ میں ڈالا جس پہ کافی لے دے ہوئی اور خاتون کو سمجھایاگیاکہ سب ہڑتال پہ ہیں۔۔پپو کے مطابق کراچی بیورو نے اپنے ساتھی کیمرہ مین سے اظہار یکجہتی کے لئے ہڑتال کی جس کی عید سے ایک روز قبل وڈیو عمران جونئیر ڈاٹ کام پہ پوسٹ کی گئی تھی۔پپو کا کہناہے کراچی بیورو کے ورکرز کا کہناہے کہ جب تک تنخواہیں نہیں ملیں گی کوئی کام نہیں کرے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں