بول گروپ کا اہم عہدیدار اغوا

بول نیٹ ورک گروپ کے اہم عہدیدار اور ٹیکنیکل کے ہیڈ نبیل فاروق جھکورا کی کراچی میں پراسرار گمشدگی، والد نے اغوا کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی۔۔ تفصیل کے مطابق۔۔ گزشتہ رات نبیل جھکورا دفتر کے ساتھی شبیہہ الحسن کی گاڑی میں رات ساڑھے بارہ بجے گھر کیلِئے روانہ ہوئے، حسن اسکوائر کے قریب تک اہل خانہ سے رابطے میں رہے، اطلاعات کے مطابق بیت المکرم کے قریب سے ان کو اغوا کیا گیا، رات تین بجے تک انکے فون پر رابطہ کیا جاتا رہا مگر جواب نہیں ملا، جبکہ فون کی لوکیشن ٹریس کی گئَی تو اسکیم تینتیس آ رہی تھی، رات ساڑھے تین بجے نبیل کے والد محمد فاروق نے عزیز بھٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی۔۔ آج صبح ساڑھے چھ بجے گاڑی سہراب گوٹھ کے قریب ملی، نبیل جھکورا اور شبیہہ الحسن دونوں غائب ہیں، گاڑی لاک تھی اور اس میں سارا سامان موجود ہے،،، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔۔ دریں اثنا شہر کے مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے نبیل جھکورا کے اغوا کی مذمت کی گئی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔۔ نبیل جھکورا کا شمار بول گروپ کے بانی اراکین میں ہوتا ہے، کئی نشیب و فراز آنے کے باوجود انہوں نے بول گروپ نہیں چھوڑا۔۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایس ای سی پی کے عہدیدار کی گاڑی جس طرح اسلام آباد شہر سے ملی اور بعد میں اس نے بیان دیا کہ وہ شمالی علاقہ جات سیر کے لئے گیا تھا، کیا یہاں بھی ایسا ہی کچھ سامنے آئے گا؟ یا پھر واقعی اغوا کا کوئی سین ہے۔۔

16

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں