پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، ایونٹ کے بقیہ میچز کا شیڈول تاخیر کا شکار ہوگیا، جبکہ کھلاڑیوں کے ابوظبی پہنچنے کے باوجود ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ شیڈول کا اعلان بھارتی ٹیکنیشنز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ٹیکنیشنز کا تنازع حل کیے بغیر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکنیشنز ٹورنامنٹ کا اہم حصہ ہیں، ان کے بغیر پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ براڈ کاسٹرز 2 دن سے آئسولیشن میں تھے، اچانک ابوظبی ہیلتھ منسٹری نے اعتراض کیا ہے۔
Facebook Comments