shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

اے آر وائی نیوزنے غلط رپورٹنگ کی، اسلام آباد ہائیکورٹ۔۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اطہر من اللہ نے واضح کر دیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے رانا شمیم کیس کی گزشتہ سماعت کی رپورٹنگ غلط کی ، ہائی کورٹ کی پریس ریلیز بھی اسی چینل سے متعلق تھی۔ فاضل چیف جسٹس نے سینئر صحافی اور دی نیوز کے ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصار عباسی کی اے آر وائی نیوز کے خلاف مس رپورٹنگ کا جوڈیشل نوٹس لینے کی متفرق درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے تو درخواست بھی آ گئی ہے۔ گزشتہ روز سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بیان حلفی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت کی غلط عدالتی رپورٹنگ پر ہائی کورٹ سے پریس ریلیز جاری ہوئی جس میں غلط رپورٹنگ کرنے والے میڈیا ہائوس کا نام نہ لکھ کر تمام کورٹ رپورٹرز کو مشکوک بنا دیا گیا۔ اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے توان کی درخواست بھی آ گئی ہے۔ پریس ریلیز میں کسی کا نام نہیں لکھتے اس لئے نہیں لکھا گیا تھا۔ وہ صرف ایک چینل نے ہی غلط رپورٹ کیا تھا۔ ہائی کورٹ رپورٹرز انتہائی پروفیشنل ہیں۔ واضح رہے کہ انصار عباسی نے اپنی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے آر وائی نیوز نے توہین عدالت کیس کی 13 دسمبر کی سماعت کی کوریج میں عدالتی آبزرویشنز اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور ان سے متعلق چیف جسٹس کے غلط ریمارکس چلائے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس معاملے کا جوڈیشل نوٹس لیا جائے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں