shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

عدالت کا حکم امتناع ختم کرنے سے انکار۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے اے آروائی نیوز کے حق میں جاری حکم امتناع ختم کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اے آروائی نیوز کا سیکیورٹی سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کے نوٹی فکیشن پر حکم امتناع کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔پیمرا نے سندھ ہائی کورٹ کے 2سنگل بینچز کے احکامات کے خلاف اپیل دائر کی، اے آر وائی نیوز کے وکیل بیرسٹر ایان میمن نے کہا کہ اگر حکم امتناع کالعدم قرار دیتے گئے تو پورا کیس متاثر ہوگا۔بیرسٹر ایان میمن کا کہنا تھا کہ اے آروائی نیوز شہباز گل کی گفتگو کے مندرجات سے لاتعلقی کا اظہار کرچکا۔وکیل پیمرا نے سندھ ہائیکورٹ میں مؤقف میں کہا کہ اے آر وائی کو شوکاز نوٹس اسلام آباد سےجاری ہوا۔وکیل اے آر وائی نیوز نے عدالت کو بتایا کہ اے آر وائی نیوز پورے ملک میں بند ہے ، پورے ملک میں کیبل آپریٹرز نے 8 اگست کو پیمرا ہدایت پر نشریات بند کیں ، جس پر وکیل پیمرا کا کہنا تھا کہ پیمرا نے اے آر وائی نیوز کی نشریات سے متعلق سرکلر جاری کیا۔جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے کہ کارروائی تو ہوگی، شوکاز پر جواب دیں، جس پر وکیل ایان میمن نے کہا 12 اگست کو چیئرمین نہیں تھے ، پیمرا کارروائی کر ہی نہیں سکتا تھا۔جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ جب تک آپ کی تعریف ہوتی تھی، آپ کو بھی اے آروائی اچھا لگتا تھا، کسی پروگرام یا فرد پر پابندی لگا سکتے تھے ، پوراچینل کیوں بند کررہے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے اے آروائی نیوزکے حق میں جاری حکم امتناع ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پیمرا کی اپیل پر مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اے آر وائی نیوز کو 19 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں