Aamir liaquat Second Wife

پانچ سال میں دوستی پھر شادی ہوگئی

سماءنیوز کے مارننگ شو میں عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر نے شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی شادی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ۔طوبیٰ عامر نے صنم بلوچ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم تقریبا ایک دوسرے کو پانچ سال سے جانتے ہیں اور دوستی تھی ، ہم ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ عامر لیاقت نے مجھے اپنے ساتھ رکھ کر میری تربیت بھی کی ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے ۔طوبیٰ کا کہناتھا کہ میں کبھی ان کی ڈانٹ سے روئی نہیں ہوں بلکہ اکثر ایسا ہوتاہے کہ میں ڈر جاتی ہوں کہ کہیں یہ مجھ سے ناراض نہ ہوجائیں ۔عامر لیاقت نے اس موقع پر خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز اپنے ہاتھوں سے سوپ بنا کو طوبیٰ کو پلایا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں