Aamir Liaquat New Born Baby

عوامی اینکر کے گھر ننھی پری کی خوش خبری

سمانیوزکے مارننگ شو میں عوامی اینکر کے گھر ننھی پری کی خوش خبری سنادی گئی۔۔شو میں موجود نجومی راجا بھائی نے عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبی کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں عامر لیاقت کی زندگی کا عروج ہوگا، 21 جنوری کے بعد ان کی پوری زندگی تبدیل ہوجائے گی اور ساتھ بیٹھی طوبیٰ عامر کے باعث انہوں نے تیسری شادی سے توبہ کرلی ہے۔ طوبیٰ کے ستارے عامر لیاقت پرحاوی ہیں اور انہی کا رعب ہوگا۔راجا بھائی نے 2019 کی آخری سہہ ماہی میں عامر لیاقت کے گھر ننھی پری کی آمد کی بھی پیشگوئی کی۔ نئے نویلے جوڑے سے پوچھا گیا کہ بیٹے لئے خواہشمند ہیں یا بیٹی کے جس پرعامر لیاقت بولے کہ بیٹی کی خواہش ہے جس کا نام عائشہ رکھیں گے۔۔دریں اثنا عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دوسری شادی کے ولیمے کی تقریب وزیراعظم عمران خان کروائیں گے کیونکہ وہ ہماری شادی سے بہت خوش ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں