کراچی میں جاری اپنی انتخابی مہم کے دوران آغاخانیوں کے علاقے میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی اینکر اچانک جذباتی ہوگئے۔۔ اور آغاخانیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے چہرے پر علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے نورہونے کا دعوی کرڈالا۔۔ علمائے کرام کو جب عمران جونیئر ڈاٹ کام نے یہ کلپ بھیج کر ان کی رائے جاننی چاہی تو انہوں نے اسے توہین صحابہ قرار دے دیا۔۔علمائے کرام نے استفسار کیا ہے کہ اس نام نہاد مذہبی اسکالر کو علی کے نور کا کیا علم؟ کیا اس نے علی کا نور دیکھا ہے؟؟ علمائے کرام نے عوامی اینکر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چند ووٹوں کے لالچ میں اپنا ایمان خراب نہ کریں اور اللہ کے حضور توبہ کریں کیونکہ آقا علیہ السلام کے جانثاروں اور پیاروں کی شان میں گستاخیوں کی اللہ کے دربار میں شدید پکڑ ہونی ہے۔۔
وڈیو دیکھیں
Facebook Comments