راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر آصف بشیر چوہدری کی زیر صدارت آر آئی یو جے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر توصیف عباسی، فنانس سیکرٹری اظہار خان نیازی، جوائنٹ سیکرٹری راجہ عمران جنجوعہ سمیت ممبران ایگزیکٹو باڈی غفران چشتی، گل قیصر خان، اعجاز فکری ، اسد شر اور دوست محمد نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی اسلام اباد یونین آف جرنلسٹ کی ممبر شپ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 نومبر بروز سوموار ہو گی ۔ ایگزیکٹو باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو ممبران اپنی سالانہ فیس جمع نہیں کرائیں گے وہ آئیں کے تحت ووٹ دینے کے اہل نہیں ہونگے_ ایگزیکٹو باڈی نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ 31 دسمبر 2026 کے بعد آر آئی یو جے کے سابقہ تمام کارڈ منسوخ تصور ہونگے ۔ ایگزیکٹو باڈی نے اتفاق رائے سے آر آئی یو جے کے نئے لوگو کی منظوری دے دی۔ تمام ممبران کیلئے ضروری ہے کہ وہ نئے لوگو والے کارڈ کے حصول کیلئے اپنی سالانہ فیس 23 نومبر تک ضرور جمع کرائیں۔ ایگزیکٹو کونسل نے تمام ممبرز کا ڈیٹا ان لائن کرنے کی منظوری دیتے ہوئے طے کیا ہے کہ ممبر شپ فیس وصولی کے بعد کونسل ممبرز کی ممبر شپ آر آئی یو جے کی ویب سائیٹ پر ان لائن دستیاب ہو گی۔ آن لائن ممبر شپ لسٹ میں شمولیت کیلئے ممبران کو اپنے تمام صحافتی کوائف جمع کرانے ہونگے۔۔ اجلاس کو سیکرٹری فنانس اظہار خان نیازی نے نئی ممبر شپ کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جڑواں شیروں کے عامل صحافیوں کی طرف سے یونین کی فیس جمع کرانے کیلئے انتہائی دلچسپی کا اظہار دیکھنے میں آیا ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں تین مقامات(نیشنل پریس کلب، راولپنڈی پریس کلب ، آر آئی یو جے سیکرٹریٹ) پر فرنٹ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں ایگزیکٹو باڈی روزانہ دن تین بجے سے پانچ بجے تک فیس وصولی کیلئے موجود رہتی ہے۔ ایگزیکٹو باڈی نے سیکرٹری فنانس کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا ہے_
ممبر شپ فیس مندرجہ ذیل نمبروں پر بھی جمع کرائی جا سکتی ہے_
03455499786
Easy paisa
Izhar ul haq khan
Ghufran Ahmed
03075757777