لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے A Tech Skills کے اشتراک سے صحافیوں کیلئے سائبر سیکورٹی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں A Tech Skills کے سی ای او محمد مستنصر ریاض نے ڈیجیٹل دور میں صحافیوں کو سائبر حملوں، سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی ہیکنگ، جعلی لنکس، آن لائن ہراسانی، ڈیٹا چوری اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں جیسے خطرات سے محفوظ رہنے اور صحافیوں کی ڈیجیٹل سیکورٹی کے حوالے سے لیکچر دیا ۔ٹریننگ ورکشاپ میں صحافیوں کو موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی حفاظت، ہیکنگ سے بچاﺅ، فشنگ اور جعلی لنکس کی شناخت، محفوظ ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ڈیپ فیکس اور جعلی خبروں کی تصدیق سمیت اہم موضوعات پر عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ٹریننگ ورکشاپ میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جدید دور کے ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ ہوئے۔ اس موقع پر A Tech Skills کے سی ای او محمد مستنصر ریاض اور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جس کے تحت A Tech Skills کے تمام کورسز میں ممبران اور انکے بچوں کو 50 فیصدرعایت دی جائے گی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری افضال طالب نے اے ٹیک سکلز کے سی ای او محمد مستنصر ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی معزز ممبران کیلئے ایسے پروگرام ترتیب دے رہی ہے جس سے ممبران اور انکے بچے جدید ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ ہو سکیں، انہوں نے مفاہمتی یاداشت اور تربیتی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر پریس کلب کی نائب صدر مدیحہ الماس کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر نائب صدر مدیحہ الماس، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، ممبران گورننگ باڈی سید سجاد کاظمی،سرمد فرخ خواجہ، سید بدر سعید ،کامران خان اور ظہیر شیخ موجود تھے۔ اس موقع پر پریس کلب کی جانب سے سی ای او محمد مستنصر ریاض کو یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے اور A Tech Skills کی جانب سے شرکاءکو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
66
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل