پی ایف یو جے کی ملک گیر تحریک ، بی یو جے کا 23 سے 24 نومبر تک احتجاجی کیمپ قائم کرنےکا اعلان ۔ 62

پی ایف یو جے کی ملک گیر تحریک ، بی یو جے کا 23 سے 24 نومبر تک احتجاجی کیمپ قائم کرنےکا اعلان ۔

بلوچستان یو نین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے کی ملک گیر احتجاجی تحریک کے تسلسل میں 23 سے 24 نومبر 2026 تک احتجاجی کیمپ لگانے کا باضابطہ اعلان کردیا 24 گھنٹے کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم کیا جائے گا۔ جس میں صحافیوں کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے حق بڑی تعداد میں صحافی و میڈیا ورکرز احتجاج کریں گے صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ دیگر مرکزی۔قائدین بھی احتجاجی کیمپ میں خصوصی طورپر شریک ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر صدارت احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بی یو جے کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا منعقد ہوا جس میں 17 نومبر کو بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ گول میز کانفرنس اور 23 نومبر کے احتجاجی کیمپ کے انعقاد کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔ صدر بی یو جے منظور احمد نے بھرپور تیاریوں اور احتجاجی کیمپ کی انعقاد کیلئے کمیٹیوں کو اہم ہدایات جاری کردیں ۔ اجلاس میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید پی ایف یو جے، بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کے عہدیداران کمیٹیوں کے سربراہان و ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی کیمپ کا باضابطہ اعلان کیا گیا جو مورخہ 23 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ احتجاجی کیمپ میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ صحافی اور میڈیا ورکرز کے ساتھ سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے بھرپور نداز میں شرکت کریں گے ۔ جبکہ وکلاء اور انسانی حقوق تنظیموں ، سیاسی جماعتوں اور اراکین بلوچستان اسمبلی کو بھی احتجاجی کیمپ میں شرکت کیلئے مدعو کیاجائے گا ۔ اس موقع پر صدر بی یوجے منظور احمد رند نے کمیٹیوں کو انتظامات اور رابطہ کاری کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی کیمپ میں صدر پی ایف یو جے جناب افضل بٹ اور دیگر مرکزی قائدین بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے ۔ 24 گھنٹوں کے اس احتجاجی کیمپ میں پیکا ایکٹ اور آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کا باعث بننے والے دیگر کالے قوانین ، ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں ، تنخواہوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی ، بلوچستان میں ٹی وی چینلز کی جانب سے اپنے بیورو دفاتر کی بندش ، اظہار رائے پر پابندیوں کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کی جائے گی ۔ اجلاس میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا کہ میڈیا ہاوسز کی جانب سے تنخواہوں میں تاخیر و عدم ادائیگی اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیاں جاری ہیں۔ ملک بھر میں صحافت کو جرم بنا دیا گیا ہے پیکا ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے ذریعے میڈیا کی آواز دبائی جارہی ہے صحافیوں کے خلاف مقدمات قائم کرکے انہیں ہراساں کیاجا رہا ہے حکمرانوں کا یہ طرز عمل ، میڈیا اور اظہار رائے کی ازادی پر عائد پابندیوں سے نہ صرف پاکستان میں شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کئے جارہے ہیں بلکہ یہ قوانین عالمی سطح پر ملک کے امیج پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں